The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

×بلوچستان نیشنل پارٹی کا 11اکتوبر کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے کوئٹہ میں عظیم الشان جلسہ منعقد کرنے کا اعلان

20

جمعرات اکتوبر
09:04

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 01 اکتوبر2020ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہاگیا ہے کہ 11اکتوبر کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے کوئٹہ میں عظیم الشان جلسہ منعقد کیا جائیگا جس میں پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے قائدین شرکت کریں گے جو کہ کوئٹہ کا عظیم الشان جلسہ ہو گا کوئٹہ و بلوچستان کے غیور عوام سے اس عظیم الشان جلسہ عام میں شرکت کی اپیل کی گئی اور کوئٹہ کے پارٹی کے تمام کارکنوں کی بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جلسہ عام کو اپنی شرکت کو یقینی بنائیں دریں اثناء پارٹی بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے مرکزی قائمقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ نے آج یکم اکتوبر سہ پہر 3بجے کوئٹہ میں موجودہ مرکزی عہدیداروں ‘ سینٹرل کمیٹی کے ممبران ‘ ایم این ایز ‘ ایم پی ایز ‘ ضلعی کابینہ کے عہدیداروں اور دیگر سینئر دوستوں کا مشترکہ اجلاس پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں طلب کیا ہے جس میں 11اکتوبر کے جلسہ عام کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کیلئے حکمت عملی ترتیب دی جائے گی تمام ساتھیوں کو ہدایت کی گئی ہے وہ کہ اپنی شرکت کو یقینی بنائیں

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More