The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

Wملگری استاذان، چاروں ٹائونز کی کابینہ تشکیل … ڑ*صدور میں رحمان اللہ ، مراد خان، آفتاب خان ، بلال شاہ باچا اور دیگر شامل

3

ڑ*صدور میں رحمان اللہ ، مراد خان، آفتاب خان ، بلال شاہ باچا اور دیگر شامل

اتوار ستمبر
21:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 13 ستمبر2020ء) گورنمنٹ ہائی سکول جوگی واڑہ پشاور میں گزشتہ روز ضلع کونسل ملگری استاذان کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صوبائی جنرل سیکرٹری وارث خان خلیل اور زیر نگرانی ملک نوشاد خان ضلعی آرگنائزر منعقد ہوا، اجلاس میں تنظیمی امور کے حوالے سے طویل مشاورت کی گئی اور حکومت کے اساتذہ دشمن پالیسیوں کے خلاف آئندہ کا لائحہ عمل پیش کیاگیا، اجلاس سے ملگری استاذان کے سینئر رہنمائوں اور صوبائی قائدین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور آخر میں ضلع پشاور اور چاروں ٹائونز کیلئے باہمی مشاورت کے بعد کابینہ کا قیام عمل میں لایاگیا۔ جس کے مطابق ضلع پشاور کیلئے حاجی رحمان اللہ صدر، فضل مالک سینئر نائب صدر، بابا خان خلیل جنرل سیکرٹری، شفقت اللہ جائنٹ سیکرٹری، عبدالخالق ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور وزیر محمد وزیر سرپرست اعلیٰ نامزد کئے گئے۔

(جاری ہے)

اسی طرح ٹائون ون کیلئے حاجی مراد خان صدر، عمردراز خان سینئر نائب صدر، محمد یار خان جنرل سیکرٹری، عبیدالرحمن جائنٹ سیکرٹری، شکیل احمد سرپرست اعلیٰ، ٹائون ٹوکیلئے آفتاب خان صدر، معرفت شاہ، سینئر نائب صدر، اعزاز الحق جنرل سیکرٹری، میاں کرامت شاہ، جائنٹ سیکرٹری، محمد الیاس سرپرست اعلیٰ، ٹائون تھری کیلئے سید بلال شاہ باچا صدر، عابدعلی خلیل سینئر نائب صدر، جہانگیر خان خلیل جنرل سیکرٹری، ملک شفیق جائنٹ سیکرٹری، خادی خان نائب صدر، محمد اسماعیل خلیل سرپرست اعلیٰ، ٹائون فون کیلئے ڈاکٹر محمد اشرف صدر، صداقت خان سینئر نائب صدر، ہدایت خان جنرل سیکرٹری، الماس خان جائنٹ سیکرٹری، الماس خان جائنٹ سیکرٹری، ڈاکٹر خان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور سیدمعروف شاہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری چن لئے گئی

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More