The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

Nبیگم کلثوم نواز کو بچھڑے 2 سال بیت گئے … غ*مسلم لیگ (ن)لیبرونگ کراچی کی جانب سے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی

18

غ*مسلم لیگ (ن)لیبرونگ کراچی کی جانب سے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی

اتوار ستمبر
19:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 13 ستمبر2020ء) بیگم کلثوم نواز کو بچھڑے ہوئے 2 سال بیت گئے،پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما میاں نواز شریف کی زوجہ محترمہ کلثوم نواز کی دوسری برسی کے موقع پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، تقریب مسلم لیگ نون لیبر ونگ کراچی کے صدر اخلاق ہاشمی کی جانب سے منعقد کی گئی،تقریب میں لیبر ونگ کے عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی،بیگم کلثوم نواز کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئیے خاص دعا کی گئی،میاں نواز شریف کی صحت کے لئیے بہی دعا کی گئی،اخلاق ہاشمی کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز ایک نڈر خاتون تھیں ان کی جمہوریت کے لئیے قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا،اخلاق ہاشمی کا مذید کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کو اس وقت ملک بلایا گیا جب بیگم کلثوم نواز انتہائی علیل تھیں آخری وقت میاں نواز شریف کو ان کو چھوڑ کر آنا پڑا،اخلاق ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ آج قیادت کو نیب کے ذریعے ڈرایا جارہا مگر ہماری قیادت ہر محاذ پر سرخرو ہوگی ،تقریب میں سید فراست حسین، محمد نعیم ،سعید مروت، عاطف حسین چودھری، زمرد چوہان سمیت دیگر افراد شریک ہوئی

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More