The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

eجمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی مجلس عاملہ کا اجلاس … Cیکم اکتوبر کو تربیتی کنونشن 25 اکتوبر کو مولانا فضل الرحمان کی آمد یونٹوں کے دورے اور 29 اکتوبر کو ضلعی مجلس عمومی … مزید

8

Cیکم اکتوبر کو تربیتی کنونشن 25 اکتوبر کو مولانا فضل الرحمان کی آمد یونٹوں کے دورے اور 29 اکتوبر کو ضلعی مجلس عمومی کے اجلاس اور آج 15 انصار الاسلام کنونشن پر غور

پیر ستمبر
22:30

Zکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 14 ستمبر2020ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی مجلس عاملہ کا اجلاس زیر صدارت ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن رفیق منعقد ہوا جس میں جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام یکم اکتوبر کو ہونے والے تربیتی کنونشن 25 اکتوبر کو قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی آمد یونٹوں کے دورے اور 29 اکتوبر کو ضلعی مجلس عمومی کے اجلاس اور آج 15 ستمبر کو ہونے والے انصار الاسلام کنونشن پر غور و خوض ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق نے کہا کہ یکم اکتوبر کو تربیتی کنونشن میں شرکت سے جماعتی وابستگی کا اظہار عام ہوگا جمعیت کے مخلص ورکرز کی محنت کی بدولت جمعیت شہر کی ناقابل تسخیر قوت ہے تمام یونٹس کے دستور کے مطابق اجلاسات کا انعقاد خوش آئند ہے اجلاس میں سنئیرنائب امیر مولانا خورشید احمد،جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ، مولانا مفتی محمد روزی خان، مولانا قاری مہراللہ، مولانا حکیم حبیب اللہ ،مولاناحافظ عبدالحق حقانی ،مولانا محمد ایوب‘مولانا محمد اشرف جان مولانا غلام نبی محمدی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ مسعود احمد ،حافظ شبیر احمد مدنی ،مولاناعبدالغفور مدنی، مفتی عبدالسلام رئیسانی، محمد شاہ لالا، حاجی ولی محمد بڑیچ ،حافظ سراج الدین، سیکرٹری اطلاعات حافظ عبدالغنی شہزاد ، مفتی رحمت اللہ ، مولانا جمال الدین حقانی، مولانا محمد طاہرتوحیدی ،مولانا مفتی نیک محمد فاروقی، چوہدری محمد عاطف ،ناظم مالیات میر سرفراز شاہوانی، حاجی قاسم خان خلجی، مولانا محمد عارف شمشیر، سالار حافظ مجیب الرحمن ملا خیل، ،حافظ مفتی ابوبکر، حاجی عبداللہ سلیمان خیل،حافظ دوست محمد، حافظ رحمن گل نیشرکت کی، مولانا عبد الرحمن رفیق نے کہا کہ جمعیت علمااسلام کے کارکنوں کی جماعتی نظم سے گہری وابستگی کا تقاضا ہیکہ تربیتی پروگراموں کاانعقاد ہو اس سلسلے میں یکم اکتوبر کو جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام جامعہ تجوید القرآن سرکی روڈ میں تربیتی کنونشن کا انعقاد ہوگا جس سے قائدین خصوصی خطاب کریں گے اس کی بیداری مہم کے سلسلے میں پورے کوئٹہ کے یونٹوں کے دورے جاری ہیں انہوں کہا کہ جمعیت علما اسلام کی جدوجہد اور قربانیوں کی بدولت ملک میں اسلامی نظریہ کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی انہوں کہا کہ آج 15 ستمبر کو 3بجے پریس کلب میں ہونے والے انصار الاسلام کنونشن میں ضلع بھر کے سالار شریک ہوں گی

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More