The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

aنامورکرکٹرز کو بھی ماہر خان کی نئی فلم کا انتظار

12

اتوار اکتوبر
23:05

& لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 18 اکتوبر2020ء) قومی کرکٹ ٹیم کے نامور کھلاڑیوں نے ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کی نئیآ نے والی فلم ’قائد اعظم‘ کا ٹیزر دیکھنے کے بعد اٴْن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی کرکٹ ٹیم کے آل را ئو نڈر محمد حفیظ نے ماہرہ خان کی فلم ’قائداعظم ‘ کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے یہ جاننے کے لیے تجسس ہو رہا ہے کہ نوٹوں پر قائداعظم کی تصویر کیوں ہے۔‘محمد حفیظ نے اپنے ٹوئٹ میں ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ سے مخاطب ہوتے ہوئے اٴْن کی اس نئی فلم کے لیے نیک تمنائو ں کا اظہار کیا۔سابق کپتان اور آل را ئو نڈر شعیب ملک نے بھی اپنے ٹوئٹر اکا ئو نٹ پر فلم’قائد اعظم‘ کا ٹیزر شیئر کیا ہے اور اٴْس کے ساتھ ہی ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’ آ پ دونوں نے کبھی بھی ہمیں اپنے کام سے مایوس نہیں کیا اور مجھے اٴْمید ہے کہ اس بار بھی آپ کا کام زبردست ہوگا۔

(جاری ہے)

‘دوسری جانب فاسٹ بائو لر محمد عامر کی جانب سے بھی اٴْن کے ٹوئٹر پیغام میں فلم ’قائد اعظم‘ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ماہرہ خان نے گزشتہ روز ہی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی فلم ’قائداعظم ‘ کا ٹیزر جاری کیا ہے۔انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں ماہرہ خان کا اس ٹیزر سے متعلق کہنا تھا کہ یہ تو بس چھوٹا سا ٹیزر ہے۔انہوں نے اس پیغام کے ساتھ فلم کا ڈائیلاگ بھی لکھا تھا کہ ’جانتے ہو نوٹوں پر قائداعظم کی تصویر کیوں ہی ‘۔۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More