The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

9600 روپے کے چیک پر بھی اداکار راشد محمود پی ٹی وی انتظامیہ سے خفا … سئنیرراشد محمود نے انتہائی کم اجرت پر پی ٹی وی چینل کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا تھا، دوسرے چیک پر بھی … مزید

6

سئنیرراشد محمود نے انتہائی کم اجرت پر پی ٹی وی چینل کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا تھا، دوسرے چیک پر بھی خفا ہو گئے

Hassan Shabbir حسن شبیر
منگل ستمبر
19:29

لاہور(اردو پوائنٹ-اخبارتازہ ترین 15ستمبر2020ء) پاکستان کے نامور اور سئنیراداکار راشد محمود پاکستان ٹیلی ویژن کی جانب سے بھیجے گئے دوسرے چیک سے بھی خفا ہوگئے اور دوبارہ کبھی بھی پاکستان ٹیلی ویژن کے لیے کام نہ کرنے اعلان کیا ہے ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں اپنے ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے دونوں 620 اور 9600 کے چیک سنبھال کر رکھے ہیں اور انہیں اپنے ڈرائنگ روم میں فریم کروایا ہے تاکہ مجھے یہ یاد رہے کہ پی ٹی وی حکام نے انہیں اتنا کم معاوضہ دیا اور ان کے ٹیلنٹ کی بے عزتی کی ہے ۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے اداکار راشد محمود نے ایک پیغام میں بتایا تھا کہ انہوں نے محرم میں میر انیس کا مرثیہ پڑھا تھا جس کا پی ٹی وی کی جانب سے 2 سال بعد 620 روپے معاوضہ ادا کیا گیا۔

(جاری ہے)

یہ ان کی 40 سالہ خدمات کی توہین ہے اس لیے وہ آئندہ پی ٹی وی کیلئے کبھی بھی کام نہ کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ ایک ویڈیو پیغام میں اداکار راشد محمود نے کہا تھا کہ انہیں دکھ کے ساتھ ساتھ خوشی ہوئی ہے کہ لوگ ان سے اتنا پیار کرتے ہیں۔

ان کی لاہور سٹیشن کے لوگوں اور ایم ڈی سے بات ہوئی تو انہوں نے معذرت کی راشد محمود کے مطابق پی ٹی وی انتظامیہ نے وضاحت کی کہ ان کا مجھے دکھ پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، میں پی ٹی وی کی معذرت کو قبول کی تھی ، یہ ایک غلط فہمی تھی جو اب کلیئر ہوگئی ہے جس کے بعد میرا دل صاف ہوگیا اور یہ معاملہ ختم ہوگیا ہے۔تاہم دوبارہ کم اجرت کے چیک کی وجہ سے انھوں نے پیغام دیا کہ وہ کبھی بھی پاکستان ٹیلی ویژن کے لییے کام نہیں کریں گے۔انھوں نے کہ ان کو کسی کے ساتھ کوئی شکایت نہیں ہے لیکن دوسال یہ معاوضہ ان کے لیے زہر قاتل ہے۔وہ دوبارہ کبھی بھی اپنی تضحیک نہیں کروایں گے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More