The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

700سے کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر نیویارک اسٹیٹ یونیورسٹی کے صدر مستعفی … 17اگست کے بعد 61 مختلف کیمپسز سے مجموعی طور پر 1666 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے،امریکی میڈیا

15

17اگست کے بعد 61 مختلف کیمپسز سے مجموعی طور پر 1666 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے،امریکی میڈیا

اتوار اکتوبر
16:20

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) دو ماہ کے دوران نیویارک کی اسٹیٹ یونیورسٹی کے صرف ایک کیمپس میں 700 سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر یونیورسٹی کی صدر نے استعفی دے دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق 17 اگست کے بعد 61 مختلف کیمپسز سے مجموعی طور پر 1666 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے صرف ایک کیمپس میں 712 کیسز سامنے آئے ۔یونیورسٹی کھلنے کے بعد طلبا کے کورونا ٹیسٹ نہیں کیے گئے اور انہیں قرنطینہ میں بھی نہیں رکھا گیا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ امریکہ دنیا میں عالمی وبا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 21 ہزار 850 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 81 لاکھ 50 ہزار 383 میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں 73 لاکھ 9 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ایک لاکھ 11 ہزار 337 اموات ہوئی ہیں۔برازیل کورونا سے متاثرہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 51 لاکھ 41 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 51 ہزار 779 اموات ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More