The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

32 ویں اسکریبل چیمپئن شپ کا جمعے سے کراچی میں آغاز ہوگا … چیمپئن شپ کے منتظمین اور اسپانسرز کے مطابق ایونٹ میں ملک بھر سی40 پلیئرز شریک ہونگے

7

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) 32 ویں اسکریبل چیمپئن شپ کے منتظمین پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن اور چیمپئن شپ کے اسپانسر فارمیوو فارماسیوٹیکل لمیٹڈ نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیئے،جسے کے تحت فارمیوو فارماسیوٹیکل تین روز تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ کے مقابلوں کے انعقاد کے لیے کراچی میں جگہ فراہم کرے گی۔ پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کے نائب صدر طارق پرویز نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ تقریب کے موقع پر طارق پرویز نے بتایا کہ اس سال ہونیوالی چیمپئن شپ کے مقابلے کسی اسکول یا تعلیمی ادارے کے بجائے فارمیوو فارماسیوٹیکل کے گیسٹ ہاؤس میں منعقد کیئے جائیں گے، تاکہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ممکنہ حد تک احتیاطی تدابیر اختیار کی جاسکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ایس اے پاکستان کا واحد اور پہلا اسکریبل کلب ہے جو دو دہائیوں سے مختلف نوعیت کے مقابلے منعقد کراتا آرہا ہے۔ تاہم کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر پاکستان اسکریبل چیمپئن شپ اس سال کی پہلی سرگرمی ہوگی جس میں کھلاڑیوں کی بھرپور شرکت متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے کھیلوں کے انعقاد کا مقصد خاص طور پر نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی مقابلوں کے لئے تیار کرنا ہے۔اس موقع پر فارمیوو فارماسیوٹیکل کمپنی کے نمائندے زبیر احمد صدیقی نے کہا کہ انکا ادارہ جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ دماغی صحت کے لئے ہونیوالی سرگرمیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کے ساتھ چیمپئن شپ کے انعقاد کے لیے تعاون کرنے کا بنیادی مقصد ملک میں مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغِ دینا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More