The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

25 اکتوبر کو ڈیموکریٹک مومنٹ کے جلسہ عام سے مثبت نتائج برآمد ہونگے،جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ … Y ملک اور مذہب دشمنوں کی نیندیں حرام کردیں گے /جمعیت علما اسلام نے ہمیشہ … مزید

13

Y ملک اور مذہب دشمنوں کی نیندیں حرام کردیں گے
/جمعیت علما اسلام نے ہمیشہ نااہل حکمرانوں کی کمزور اور ناجائز پالیسیوں کے خلاف ہرمیدان میں احتجاج ریکارڈ کرایا

اتوار اکتوبر
23:05

-کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 18 اکتوبر2020ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور جنرل سیکرٹری مدنی یوٹ کلی چلتن سریاب کوئٹہ حافظ شبیراحمدمدنی ودیگر اراکین مجلس عاملہ مدنی یونٹ کلی چلتن نے کہا کہ جمعیت علما اسلام نے ہمیشہ نااہل حکمرانوں کی کمزور اور ناجائز پالیسیوں کے خلاف ہرمیدان میں احتجاج ریکارڈ کرایا ہے انہوں نے کہا25 اکتوبر اپوزیشن اتحاد ڈیموکریٹک مومنٹ کا عظیم الشان جلسہ عام سے مثبت نتائج برآمد ہونگے ملک اور مذہب دشمنوں کی نیندیں حرام کردیں گے انہوں نے کہا عمران نیازی سلیکٹڈ حکومت اور اس کے لانے والے اپنیناکام اورکمزور اورناجائز پالیسیوں کو چھپانے کے لیے نیںب کے ذریعے ملکی سیاسی قیادت کو بدنام کرنے کی سازش کررہی ہے جسکی جتنی مزمت کی جاہے کم ہے انہوں نے کہا کا آل پارٹیز کا اتحاد قائد جمعیت کی قیادت میں پورے ملک میں تحریک چلائے گی جس سے اس ناکام حکومت کا خاتمہ ہوگا انہوں نے کہا آنے والے 25 اکتوبر کو کوئٹہ میں عظیم الشان جلسہ ہوگا اسے کامیاب بنانے کے لیے صوبہ بھر سے عوام کا جم غفیرٹھاٹھے مارتاہواسمندر شریک ہوکر سلیکٹرز اور سلیکٹڈ کیناکام پالسیوں کے خلاف اپنے قوت کا مظاہرہ کریں گے انہوں کہا جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے کارکنان اور عوام اس جلسہ عام میں تمام اضلاع سے زیادہ کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More