The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

25محرم الحرام کو برآمد ہونیوالے 2جلوسوں کیلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس کاڈائیورشن پلان جار ی

13

اتوار ستمبر
18:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) 25محرم الحرام کو برآمد ہونیوالے مختلف مقامات سے مختلف اوقات میں 2جلوسوں کے لئے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ڈائیورشن پلان جار ی کر دیا۔

(جاری ہے)

ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق 25محرم الحرام کا پہلا جلوس امام بارگاہ موسیٰ کاظم آئی ٹین ون سے 7بجے شام برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ پر ہی اختتام پذیر ہو گا،جلوس کے دوران سی ڈی اے چوک سروس روڈ ٹریفک کیلئے بند ہو گا،گلی نمبر 23بجانب آئی ٹین ون سروس روڈ ٹریفک کیلئے ہو گا،گلی نمبر 18آئی ٹین ون سروس روڈ ٹریفک کیلئے بند ہو گا،شہری آمدورفت کیلئے آئی جے پی روڈ،آئی ٹین ون فور سروس روڈ،اور آئی ٹین مرکز سروس روڈ استعمال کریں۔

ترجمان کے مطابق 25محرم الحرام کا دوسرا جلوس دربار سید محمد شاہ نزد سروس روڈ راولپنڈی سے تین بجے برآمد ہو کر امام بارگاہ قصر سکینہ بنت حسین پر اختتام پذیر ہو گا،جلوس کے دوران سروس روڈ ضیاء مسجد تا کری روڈ ٹریفک کیلئے بند ہو گا،شہری آمدورفت کیلئے ضیاء مسجد اور کری روڈ سے ایکسپریس ہائی وے استعمال کریں۔ آئی ٹی پی ایف ایم ریڈیو اپنی خصوصی نشریات کے ذریعے شہریوں کو ٹریفک صورتحال کے متعلق لمحہ بہ لمحہ آگاہی فراہم کریگا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More