The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 665 کیس،4 اموات رپورٹ ، ایکٹو کیس 5,936 رہ گئے، نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر

3

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ بدھ کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 665 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور3 مریض ملک بھر کے ہسپتالوں میں جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران دم توڑ گیا۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 29 ہزار 97 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 13 ہزار 642، پنجاب میں 9 ہزار 828، خیبرپختونخوا میں 2ہزار 3، اسلام آباد میں 2 ہزار 303، بلوچستان میں 656،گلگت بلتستان میں 310، آزاد کشمیر میں 355 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار 760 ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کووڈ۔

19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرزپر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کوروناکووڈ۔19 کے لیے مختص 1 ہزار 912 وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔19 کے 97 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 5 ہزار 936 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 89 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 441، بلوچستان میں 13 ہزار 906، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 297، اسلام آباد میں 15 ہزار 984، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 140، پنجاب میں 97 ہزار 946 اور سندھ میں 1 لاکھ 32 ہزار 591 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 393 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 448 ، پنجاب میں 2 ہزار 220 اموات ہوئیں،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 257 ،اسلام آباد میں کل 178 ،بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 79 اموات ہوئیں، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 66 اموات ہو چکی ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 30 لاکھ 24 ہزار 987 ٹیسٹ کیے گئے۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 995 مریض زیر علاج ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More