The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

23ستمبر کو پشتون کلچر ڈے کی مناسبت سے ملک بیرون ملک مختلف ثقافتی ،ادبی تقاریب منعقد ہوں گی

9

اتوار ستمبر
22:15

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 13 ستمبر2020ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 23ستمبر کو پشتون کلچر ڈے کی مناسبت سے ملک اور بیرون ملک مختلف ثقافتی ،ادبی تقاریب منعقد ہونگے۔ پارٹی پریس ریلیز میں پارٹی کے تمام ضلعوںاور کارکنوں کو ہدایت اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ 23ستمبر کو پشتون ثقافتی دن کو ہر لحاظ سے اہتمام کے ساتھ منائیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 23ستمبر کو تمام غیور پشتون عوام بلا امتیاز پشتون کلچر ڈے کو ہرلحاظ اور ہر جگہ قومی جوش وجذبے کے تحت منائیںتاکہ ہماری آنیوالی نسلوں کو اپنی تاریخ ، ثقافت ، ادب اور زبان کا ادراک ہوسکے اور پشتون تاریخی ثقافتی تہذیب وتمدن اجاگر کرنے میں اپنا مثبت تعمیری کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتون افغان کلچر تہذیب وتمدن قبل مسیح سے لیکر آج تک تاریخی مراحل سے گزراہے اور تمام ادوار میں عالمی دنیا کے سامنے اپنے اعلیٰ انسانی قومی اقدار و اعلیٰ معاشرتی مثالی نمونہ رہا ہے جس نے دنیا عالم کے قوموں اور بین الاقوامی معاشروں پر اپنے مثبت متاثر کن اثرات مرتب کیئے ہیں۔

پشتون اپنی تاریخ میں نہ کبھی انتہا پسند ، فرقہ پرست اور نہ ہی دہشتگرد رہا ہے ، پشتون من حیث القوم اپنے تمام کلتوری معاشرتی اقدار کے دفاع اور دیگر قوموں وعالمی معاشروں کے کلچر کے فروغ میں اپنا مثبت رول ادا کیا ہے اور اسی طرح تمام دنیا کے قوموں اور معاشروں کے اعلیٰ اقدار کا احترام کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کلتوری دن کی مناسبت سے ہمیں یہ عہد کرنا چاہیے کہ پشتون قوم اپنے اعلیٰ سماجی اقدار کی ترقی اور فروغ کیلئے قوم اور اس کے ہر مکتبہ فکر کے ساتھ مل کر اس کو آگے بڑھانے میں کردار ادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More