The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

20نو پارکنگ موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے خلاف کارروائی … ٹریفک کی روانی کو متاثر کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائیگی،انچارج لفٹر سکواڈ نو پارکنگ پر کوئی سمجھوتہ … مزید

4

ٹریفک کی روانی کو متاثر کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائیگی،انچارج لفٹر سکواڈ
نو پارکنگ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا،ٹریفک قوانین پر عملد ر آمدہر صورت یقینی بنایا جائیگا، کمال احمد

بدھ ستمبر
19:16

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے انچارج لفٹر سکواڈ کمال احمد نے بتایا کہ دوران ماہ لفٹر سکواڈ نے ضلع بھر میں اب تک نو پارکنگ ،ڈبل پارکنگ ،غلط پارکنگ اور ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران 5020مو ٹر سائیکل و گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے۔

(جاری ہے)

انچارج لفٹر سکواڈ کا کہنا تھا کہ راولپنڈی شہر کی شاہرائوں پر غلط پارکنگ و ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لیے ٹریفک پولیس کا لفٹر سکواڈروڈڈسپلن کو متاثر کرنے والے عناصر کے خلاف بھر پورکاروائیاں کر رہا ہے تاکہ شاہراہوں شہر میںپر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جا سکے ۔

انچارج لفٹر کا مزید کہنا تھا کہ نو پارکنگ اور ڈبل پارکنگ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گااور ٹریفک قوانین پر عملد رآمدکو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا لہذا شہریوں سے بھی درخواست ہے کہ وہ خود بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور اس سلسلے میں ٹریفک پولیس راولپنڈی کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More