The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

۹تربت،خاتون صحافی شاہینہ شاہین کے قاتل کی عدم گرفتاری کیخلاف سول سوسائٹی کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا

19

اتوار ستمبر
22:50

۶تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 13 ستمبر2020ء) 10دن گزرگئے ،تربت میں خاتون صحافی شاہینہ شاہین کا قاتل اب تک آزاد،نوجوان فنکارہ اورخاتون صحافی شاہینہ شاہین کے قاتل گرفتارنہ ہوسکے،اورنہ ہی پولیس کسی سہولت کارکو گرفتارکرنے میں کامیاب ہوسکی،تربت کے مرکزی چوک پر احتجاجی کیمپ کا دوسرا دن،فیملی ممبران اورسماجی وسیاسی کارکنان کا دورہ،کیمپ میں شاہینہ شاہین کی بنائی گئی واٹرپینٹنگ تصاویررکھی گئیں۔

(جاری ہے)

تربت کی سرگرم سماجی کارکن،آرٹسٹ،شاعرہ، مکران اکیڈمی آف آرٹ کے بانی اورچیئرپرسن اور دزگہاررسالہ کی ا یڈیٹر شہید شاہینہ شاہین بلوچ کے قتل اور قاتل نوابزادہ محراب امین گچکی کی عدم گرفتاری کے خلاف’’جسٹس فارشہیدشاہینہ شاہین کمیٹی ‘‘ کے زیراہتمام اتوار کے دن صبح 10 بجے تا دوپہر 2 بجے تک شہید فدا چوک تربت پر علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ دوسرے دن بھی جاری رہی، ،جس میں شاہینہ شاہین کی ہمشیرہ معصومہ بلوچ،ماموں زاداقراء امجد،تربت سول سوسائٹی کے کنونیئرگلزاردوست اوربہاربلوچ بیٹھے رہے،بھوک ہڑتال کیمپ میں شاہینہ شاہین کی فیملی کے خواتین ومرد حضرات کیساتھ علاقے کے سیاسی وسماجی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی،آج سوموارکوٹوکن بھوک ہڑتال کیمپ جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More