The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

۳ ملازمتوں سے غیر قانونی برطرفی ،پی ٹی ڈی سی ملازمین کل پریس کلب اسلام آباد میں بھر پوراحتجاج کریں گے

16

اتوار ستمبر
22:45

=اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 13 ستمبر2020ء) پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن(پی ٹی ڈی سی) اور اس کے 4ذیلی اداروں جس میں (1) پی ٹی ڈی سی فلیشمینز ہوٹل، (2)پی ٹی ڈی سی کی40 سے زائد موٹلز، (3)پاکستان ٹورز لمیٹیڈ اور (4) لاہور دہلی (دوستی ) بس سروس کے ملک بھر میں کل 450سے زائد مستقل ملازمین کو کرونا سے ہونے والے مالی خسارے کا بہانہ بنا کر 01جولائی2020جبری طور پرملازمتوںسے فارغ کر دیا گیا تھا اس کے بعدپاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن(پی ٹی ڈی سی)ہیڈ آفس اور سیاحتی معلوماتی مراکز کے ملازمین کوتنظیم نو کے نام پر 07جولائی 2020 کو مستقل ملامتوں سے جبری طور پر فارغ کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ملازمتوں سے غیر قانونی برطرفی پر تمام ملازمین کل مورخہ14 ستمبر2020بروز سوموار کو پریس کلب اسلام آباد میں بھر پور احتجاج کریں گے، جس مین وہ اپنے مطالبات اور حقوق کے لیئے آواز بلند کریں گے۔ ملازمین کو یہ کال پی ٹی ڈی سی ایمپلائز یونین کے صدر کے جانب سے بذریعہ نوٹس جاری کی گئی ہے جس میں تمام ملازمین کو بھر پور شرکت کے لیئے کہا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More