The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

۳زرعی انجینئرنگ یونیورسٹی کیمپس ڈیرہ مراد جمالی میں احساس انٹر گریجویشن اسکالر شپ دینے کی تقریب کا انعقاد

12

منگل ستمبر
22:05

چ*ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 15 ستمبر2020ء) زرعی انجینئرنگ یونیورسٹی کیمپس ڈیرہ مراد جمالی میں احساس انٹر گریجویشن اسکالر شپ دینے کی ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خاص کمشنر نصیرآباد عابد سلیم قریشی تھے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نصیرآباد عابد سلیم قریشی نے کہا کہ حکومت اعلی تعلیمی ادارے قائم کر رہی ہے تاکہ ہمارے نوجوان جدید علم حاصل کرکے ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں اور اس سلسلے کی یہ زرعی یونیورسٹی کیمپس کڑری ہے کیمپین یہ اہم تعلیمی ادارہ بننے جارہا ہے جب مکمل ہوگا تو یہ ایک اسٹیٹ آف آرڈ ہوگا یہ نصیر آباد ڈویژن کے طلباکی بڑی قسمتی ہے کہ یہ اعلی ادارہ آپ کے شہر میں قائم ہے ڈیرہ بگٹی کوہلو کے طلباکو یہ سہولیات میسر نہیں ہے انہوں نے طلباسے کہا کہ ان اداروں سے فائدہ اٹھانے کے یہی سال اور یہی دن ہوتے ہیں جس وقت آپ اب یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں انہوں نے کہا کہ اپنا قیمتی وقت ضائع نہ کریں اور اسی وقت کا بھرپور فائدہ اٹھائیں جن طلباو لوگوں نے اپنا کام مکمل اور بروقت کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں نظم و ضبط طریقے سے اپنی زندگی گزاری وہی لوگ کامیاب ہوئے ہیں یاد رکھیں یہ سفر آگے بڑھنے کا اور کبھی بھی ختم نہیں ہونے والا ہیآپ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم نے تمام امتحان پاس کر لیے ہیں کامیابی حاصل کی ہے اور جو میری منزل تھیں وہ حاصل کی ہے مگر ایسا نہیں ہے آپ اس جگہ پر پہنچ بھی جائے پھر بھی آپ کا ارادہ مضبوط ہے تو آپ مزید آگے بڑھ سکتے ہیں اگر آپ نے سستی یا کاہلی کا مظاہرہ کیا تو یقین مانیں جو منزل آپ نے حاصل کی ہے اس جگہ سے بھی پیچھے رہ جائیں گیکمشنر نصیرآباد نے طلباپر زور دیا کہ امتحان پاس کرنا نہیں علم حاصل کرنا آپ کا مقصد ہونا چاہیے اپنے وقت کو تقسیم کریں تعلیم ٹیوشن سونے و دیگر اور کام کیلئیاور آپ ایک اسٹوڈنٹ ہیں تو اپنے ہی فیلڈ کا انتخاب کریں جس سے آپ کو نیی بات کا علم ہو اپنے فیلڈ کے لوگوں سے ملنا اپنے مقصد کی کتابوں کو پڑھنا اور اس موضوع پر بات چیت کرنا ہے یہ وقت بڑا قیمتی ہے اور ان قیمتی وقت کو اپنے لیے مختصں کریں اور ہماری زندگی کا مقصد اپنی منزل ہونی چاہیے اس کو حاصل کرنے کے لیے اپنا سفر جاری رکھیں جب تک منزل تک نہ پہنچے یہ ایک میرا پیغام تھا جو میں نے آپ کو دیا اور میں آئندہ بھی آپ کے پاس آتا رہوں گا بعد ازاں ڈائریکٹر یونیورسٹی واجد نے طلباسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد ہماری یونیورسٹی بن جائے گی تو ہم اس میں شفٹ ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ اس یونیورسٹی سے جتنے بچے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں اٹھائیں اور اپنے دوستوں کو بھی مدعوں کریں یہاں آکر داخلا لیں اور اپنی تعلیم اپنے ہی ضلع میں حاصل کریں انہوں نے اسکالرشپ حاصل کرنے والے طلبا کو ہدایت بھی دی ان کی حاضری 75 فیصد ہونی چاہیے اور کم رہی تو وہ اسکالرشپ سے بھی ڈراپ ہو سکتا ہے جبکہ ان کے حاصل کردہ مارکس 60 فیصد سے کم ہوئے تو وہ بھی اسکالرشپ سے رہ جائیں گے بعد ازاں کمشنرنصیرآباد نے مختلف تعلیمی اداروں جن میں ڈگری کالج ڈیرہ مرادجمالی ماڈل ہائی سکول ڈیرہ مراد جمالی شامل ہیں دورہ کیا اسکولوں میں SOPsکا جائزہ بھی لیا اور ہدایت کی کے تعلیمی اداروں میں حکومت کی جانب سے طے شدہ SOPs پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ان کے علاوہ شہر میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے مختلف ایریا کا بھی دورہ کیا جن میں گولا چوک پر لوگوں سے بات چیت کی اور انہیں یقین دلایا کہ شہر کے صفائی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گی

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More