The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

۱ بلوچستان حکومت جام کمال کی قیادت پر گامزن ہوکر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے، حاجی محمد خان لہڑی

14

منگل ستمبر
22:05

‘کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 15 ستمبر2020ء) صوبائی مشیر حاجی محمد خان لہڑی نے کہاہے کہ بلوچستان حکومت جام کمال کی قیادت پر گامزن ہوکر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے بلوچستان عوامی پارٹی کا کوئٹہ میں ایک بھی ایم پی اے نہ ہونے کے باوجودترقیاتی منصوبوں کا جھال بچادیا گیا ہے سریاب سمیت مختلف علاقوں میں اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر سمیت دیگر اہم نوعیت کے منصوبوںپر کام جاری ہے جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ موجود حکومت بلوچستان بھر کو یکساں نظر سے دیکھ رہی ہے جس کا فیصلہ آئندہ عوامی عدالت میں عوام خود کرلے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا وزیراعلیٰ جام کمال کی قیادت میں مخلوط حکومت شامل اتحادی جماعتیں بلوچستان کو ترقیافتہ اور خوشحال دیکھنے کاعزم رکھے ہوئے ہیں گڈگورنس‘کرپشن سے پاک سمیت محکموں کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا جارہا ہے ماضی میں جس طرح صوبے کو پسماندہ رکھا گیا ہے اس سوچ وفکر کو تبدیل کرکے موجودہ حکومت اب بلوچستان کو مزید پسماندہ نہیں رکھ سکتی وفاقی حکومت کے ساتھ ملکر ترقیاتی منصوبوں کو بلوچستان میں لانے سے احساس محرومیوں کا خاتمہ ہوگا انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کابینہ ارکان ہمراہ وقتاً وفقتاً صوبے جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزلینے کے لئے ہنگامی دورے کررہے ہیں خود تمام تر صورتحال کی نگرانی کررہے ہیں جس کا مقصد جاری ترقیاتی منصوبوں کا بروقت تکیمل ہے کوئٹہ میں بلوچستان عوامی پارٹی کا ایک بھی ایم پی اے نہیں ہے اس کے باوجود سریاب روڈ توسیع منصوبہ، زیر تعمیر لنک روڈ اور اسپورٹس کمپلیکس ‘شیخ زید ہسپتال میں زیر تعمیر کینسر ہسپتال، کچلاک ، نواں کلی میں بھی کمپلیکس بنارہے ہیں جو اس با ب کی غمازی کرتا ہیں کہ موجود ہ حکومت پورے بلوچستان کو ترقی اور خوشحالی دینا چاہتا ہے جبکہ گرین بلوچستان کے ساتھ گرین کوئٹہ کا پروگرام بھی لارہے ہیں، کوئٹہ میں چار ڈیمز بنارہے ہیں ایک بن گیا دیگر پر کامجاری ہے یہ ہمارا شہر ہے صوبے کے تمام اقوام کا بھی شہر ہی

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More