The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ی*کراچی، موٹروے پرخاتون سے زیادتی کرنیوالوں کو سرعام پھانسی دی جائے، پاک مسلم الائنس

18

اتوار ستمبر
19:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 13 ستمبر2020ء) پاک مسلم الائنس کے چیئرمین بچو عبدالقادر دیوان نے لاہور موٹر وے پر خاتون سے جنسی زیادتی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے انسانیت سوز واقعہ میں ملوث وحشی درندوںکو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پاک مسلم الائنس کے دفتر میں پارٹی کے چیئرمین بچو عبدالقادر دیوان اور مرکزی رہنمائوں علائو الدین، نورالسلام، محمد حسین شیخ، رحمت غازی، سردار عبدالرحیم، منیر حسین، رفیق، عبدالمالک، بلال شکورودیگر نے لاہور موٹر وے رنگ روڈ پر گجر پورہ کے قریب کھڑی گاڑی کے شیشے توڑ کر خاتون کو ان کے بچوںکے سامنے زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعہ کے حوالے سے اپنے مذمتی بیان میںنکہا کہ فرانس سے اپنے وطن واپس آنیوالی خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی وجہ سے پاکستان کی دنیا بھر میںبدنامی ہوئی، سی سی پی او لاہور کا غیر ذمہ دارانہ بیان بھی افسوسناک ہے۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان میںنشریعت سے روگردانی کی وجہ سے مسائل بڑھتے جارہے ہیں، ملک میںشرعی قوانین کا نفاذ کیا جائے اور اسلامی قوانین کی رو سے زیادتی کے واقعات میںنملوث جنسی درندوںکو سر عام پھانسی دیکر عبرت کا نشان بنایا جائے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کو درپیش تمام مسائل شریعت پر عمل کرنے سے حل ہوسکتے ہیں

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More