The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

یو اے ای کی گرمی آئی پی ایل کے غیرملکی کرکٹرز کا دل دہلانے لگی … رات 10 بجے بھی موسم گرم مرطوب ہوتا ہے، زیادہ تر نائٹ میچز ہی ہونا ہیں پھر بھی کنڈیشنز آسان نہیں ہوںگی:ابراہم … مزید

7

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 ستمبر 2020ء ) متحدہ عرب امارات کی گرمی آئی پی ایل میں شامل غیرملکی کرکٹرز کا دل دہلانے لگی۔
رائل چیلنجرز بنگلور کے سابق جنوبی افریقی بلے باز ابراہم ڈی ویلیئرز نے بھی موسم کو کافی مشکل قرار دیدیا،انھوں نے کہا کہ رات 10 بجے بھی موسم گرم مرطوب ہوتا ہے، اگرچہ زیادہ تر نائٹ میچز ہی ہونا ہیں لیکن پھر بھی کنڈیشنز آسان نہیں ہوںگی۔
انھوں نے کہا کہ میں بھارت کے پْرجوش اور ہاؤس فل کراؤڈ کی اس بار لیگ میں کمی محسوس کروںگا۔
یاد رہے کہ رائل چیلنجرز بنگلور اپنی مہم کا آغاز سن رائزرز حیدرآباد کیخلاف میچ سے کریگی۔  یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کا 13 واں ایڈیشن متحدہ عرب امارات میں 19 ستمبر سے شروع ہوگا، انڈین پریمیر لیگ کے فائنل سمیت تمام میچز یو اے ای کے 3 مقامات دبئی، شارجہ اور ابوظہبی میں کھیلے جائیںگے، لیگ کا فائنل میچ 10 نومبر کو کھیلا جائیگا اور لیگ میں فائنل سمیت 53 میچز کھیلے جائیںگے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق یہ ایونٹ رواں سال 29 مارچ سے بھارت میں شیڈول تھا لیکن عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے 15 اپریل تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے 14 اپریل کو اس اعلان کے بعد کہ بھارت میں لاک ڈاون کم ازکم 3 مئی 2020ء تک جاری رہیگا، بی سی سی آئی نے ٹورنامنٹ کو غیر معینہ مدت کیلئے معطل کردیا۔ 2 اگست 2020ء کو اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ یہ ٹورنامنٹ 19 ستمبر سے 10 نومبر 2020ء کے درمیان متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائیگا۔ واضح رہے کہ 2014ء میں ہندوستان میں انتخابات کی وجہ سے آئی پی ایل کا آدھا سیزن یواے ای منتقل ہوگیا تھا یوں متحدہ عرب امارات اس سے قبل 2014ء میں آئی پی ایل کے میچز کی میزبانی کرچکا ہے۔ آئی پی ایل کے 13 ویں ایڈیشن میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کرینگی۔ ممبئی انڈینز کی ٹیم لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کریگی۔ ممبئی انڈینز کی ٹیم سب سے زیادہ 4 مرتبہ لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے۔ لیگ کا پہلا ایڈیشن 2008ء میں کھیلا گیا تھا جو راجستھان رائلز نے جیتا تھا۔ شین وارن نے راجستھان رائلز کی قیادت کی تھی۔ لیگ میں اب تک بھارت کے ویرات کوہلی 5412 رنز کیساتھ ٹاپ سکورر جبکہ سری لنکا کے فاسٹ بائولر لاستھ مالنگا نے 170 وکٹوں کیساتھ سب سے کامیاب بائولر ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More