The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

یو ای ٹی، مخصوص نشستوں میں داخلوں کیلئے فارم وصولی کی تاریخ میں توسیع

8

منگل ستمبر
16:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور نے پنجاب کیلئے دیگر صوبوں میں مختص نشستوں کیلئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے، یہ توسیع صوبے میں انٹرمیڈیٹ نتائج میں تاخیر کے باعث کی گئی ہے، اب صوبے بھر کے طلبہ و طالبات دیگر صوبوں میں پنجاب کیلئے مختص نشستوں کیلئے 30 ستمبر تک فارم یونیورسٹی میں جمع کروا سکتے ہیں، فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مقصد صوبے کے زیادہ سے زیادہ طلبہ و طالبات کو تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے، واضح رہے کہ یونیورسٹی کی جانب سے پہلے 14 ستمبر فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ تھی، لیکن رزلٹ نہ آنے کے باعث صرف 23 طلبہ و طالبات نے مخصوص نشستوں کیلئے داخلے کیلئے اپلائی کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More