The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

یوگنڈا ، جیل سے 219 قیدی اسلحہ چوری کر ے فرار

5

جمعرات ستمبر
15:48

یوگنڈا ، جیل سے 219 قیدی اسلحہ چوری کر ے فرار
کمپال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) یوگنڈا کی جیل سے 219 خطرناک جرائم میں ملوث قیدی اسلحہ چوری کر ے کے فرار ہوگئے۔عرب ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے یوگینڈا کی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر فلاویہ بائیکسو نے بتایا کہ کہ یوگینڈا کی جیل سے 219 قیدی اسلحہ اور گولہ بارود چوری کر کے فرار ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فرار ہونے والے قیدیوں میں سنگین جرائم میں سزا یافتہ مجرمان بھی شامل ہیں، جنھوں نے فرار سے پہلے جیل کے اسلحہ خانے میں داخل ہوکر 15 اے کے۔

47 رائفلیں، 20 میگزین کے علاوہ کچھ گولہ بارود ہ بھی چوری کیا ہے ۔ فلاویہ بائیکسو نے علاقے میں آبادی کو پرسکون رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم فرار ہونے والے قیدیوں کی گرفتاری کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں اور بہت جلد انہیں گرفتار کر لیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More