The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

یوگنڈا، جیل سے 200قیدی فوجی اہلکار کو قتل کرکے فرار

7

جمعرات ستمبر
10:37

کمپالا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) مشرقی افریقی ملک یوگنڈا کے ضلع موروٹو کی جیل میں ہنگامہ آرائی کے دوران فوجی اہلکار کو قتل کرنے کے بعد 200 سے زیادہ قیدی فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق ضلع موروٹو کے علاقہ کاراموجا میں واقع مائونٹ موروٹو کی ایک جیل میں گزشتہ روز 200 سے زیادہ قیدیوں نے 15 گنز اور گولہ بارود سے جیل کے عملہ پر حملہ کردیا اور فوجی اہلکار کو قتل کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔ فوج اور جیل حکام نے قیدیوں کی تلاش کا کام شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More