The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

یونانی جزیرے ساموس کے مہاجر کیمپ کے نزدیک آتشزدگی

17

بدھ ستمبر
12:56

ایتھنز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) یونانی جزیرے ساموس کے مہاجر کیمپ کے قریب آگ بھڑک اٹھی۔ فائر بریگیڈ نے بڑی حد تک آگ پر قابو پا لیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ کیمپ کو خطرہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹوں کے مطابق پولیس نے آتشزدگی کے شبے میں متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ساموس پر واقع فیتھی پناہ گزین کیمپ میں تقریبا چار ہزار چھ سو تارکین وطن مقیم ہیں جبکہ اس کیمپ میں صرف 650 مہاجرین کی گنجائش ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ہی یونانی جزیرے لیسبوس پر واقع موریا پناہ گزین کیمپ ایک بڑی آگ کی لپیٹ میں آکر مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More