The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

یورپ میں اکتوبر، نومبر میں کورونا وائرس کی وبا سے ہلاکتیں بڑھ سکتی ہیں، ڈبلیو ایچ او

11

منگل ستمبر
10:55

جنیوا۔15ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) عالمی ادارہ صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اکتوبر اور نومبر میں یورپ میںکورونا وائرس کی وبا سے شدید متاثر ہو گا جب کہ ہلاکتیں بھی بڑھ سکتی ہیں۔یورپ میں عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ہانس کلوگ نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ بدقسمتی سے اکتوبر اور نومبر یورپ کے کئی ملکوں کے لیے اچھا نہیں ہوگا۔ اٴْن کے بقول کورونا وبا سے یورپ میں ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی یہ نہیں کہا جا سکتا کہ ویکسین آنے کے بعد حالات معمول پر آ جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں یہ ہر وقت سنتا ہوں کہ ویکسین آنے سے وبا ختم ہو جائے گی۔ ایسا ہرگز نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم یہ نہیں جانتے کہ ویکسین ہر فرد کے لیے یکساں کارآمد ہو گی۔ ہمیں اس بات کے اشارے مل رہے ہیں کہ ویکسین کسی گروہ کے لیے مفید ہو گی اور دوسروں کے لیے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں ایک سے زائد ویکسینز پر انحصار کرنا پڑا تو ان کی ترسیل بہت مشکل ہو جائے گی۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ عالمی وبا کا اختتام تب ہو گا جب ہم اس کے ساتھ جینا سیکھ لیں گے۔انہوں نے خبردار کیا کہ عالمی وبا کے خلاف تمام ممالک کا ردعمل سائنسی اور تحفظ صحت کے مطابق ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More