The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

یورپ اور دیگر مغربی ممالک میں جمہوریت نے بہت ترقی کر لی ہے، پاکستان میں جمہوریت ابھی اپنی شروعات کی سطح پر ہے،اس ملک کی ترقی کے لئے جمہوریت ہی واحد راستہ ہے … شہید بھٹو … مزید

13

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) شہید بھٹو فائونڈیشن کے زیر اہتمام اسلام آباد میں عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر ایک سیمینار منعقد کرایا گیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر ڈاکٹر جہانذیب جمالدینی نے کہا کہ یورپ اور دیگر مغربی ممالک میں جمہوریت نے بہت ترقی کر لی ہے لیکن پاکستان میں جمہوریت ابھی اپنی شروعات کی سطح پر ہے۔ پاکستان خود کو جمہوری ملک کہتا ہے لیکن اس سلسلے میں اسے ابھی بہت آگے جانا ہے۔ سینیٹر جمالدینی نے کہا کہ مذہب کے استعمال کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے اور سارے مسائل جمہوریت کے اندر رہتے ہوئے زیر بحث لانے چاہئیں۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے اس موقع پر کہا کہ عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر ہمیں اپنے ملک میں جمہوریت کا تجزیہ کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں جمہوریت کے فروغ، اس کی حفاظت اور اس کو مستحکم کرنے کے لئے طریقے تلاش کرنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ اکثریت کی حکمرانی کی بجائے جمہوریت کی حکمرانی قائم کرنی ہوگی جس میں قانون کی عملداری سب سے اہم ہے اور اس کے بعد عوام کی شرکت اور احتساب کا نمبر آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ادارے کو اپنی جمہوری سرحدوں کا ادراک کرنا چاہیے اور اپنے اختیار کو آئین کی حدود میں رہ کر استعمال کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی پارٹیوں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے اندر جمہوریت کو فروغ دیں اور ایک جمہوری کلچر پیدا کریں۔ سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اس ملک کی ترقی کے لئے جمہوریت ہی واحد راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے سارے ستونوں کو چاہیے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ ملک میں جمہوریت پھلے پھولے۔ شہید بھٹو فائونڈیشن کے سی ای او آصف نے کہا کہ ملک میں گلی کوچوں کی سیاست ختم ہوتی جا رہی ہے جس کی وجہ سے ملک میں جمہوریت کلچر تمام شعبوں سے ختم ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر آئینی ادارے کو چاہیے کہ وہ دیگر آئینی اداروں کی حدود میں مداخلت نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ ملک تمام سیاسی پارٹیوں کو چاہیے کہ وہ مل کر ملک میں جمہوریت کی تحریک شروع کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More