The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

یورپی یونین کے اجلاس کے بعد آسٹریا کے وزیر خارجہ کرونا کا شکار … کرونا وائرس یورپی یونین کے وزرا خارجہ کے اجلاس کے دوران الیگزینڈر کو منتقل ہوا،ترجمان وزارت خارجہ

13

کرونا وائرس یورپی یونین کے وزرا خارجہ کے اجلاس کے دوران الیگزینڈر کو منتقل ہوا،ترجمان وزارت خارجہ

اتوار اکتوبر
12:15

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) آسٹریا کی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان نے بتایا ہے کہ وزیر خارجہ الیگزینڈر شیلنبرگ کے ٹیسٹوں سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ وہ کوویڈ 19 سے متاثر ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

غالب گمان ہے کہ یہ متعدی وائرس گذشتہ پیر کے روز یورپی یونین کے وزرا خارجہ کے اجلاس کے دوران الیگزینڈر کو منتقل ہوا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان نے بتایاکہ احتیاطی اقدام کے طور پر تمام حکومتی ارکان کا کرونا ٹیسٹ ہو گا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ آسٹرین وزیر خارجہ پر کرونا کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More