The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

یورپی کمیشن کی صدر کا تحفظ ماحول سے متعلق نئے اہداف کا اعلان

5

جمعرات ستمبر
14:03

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) یورپی کمیشن 2030ء تک اس بلاک میں شامل ممالک میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم از کم بھی 55 فیصد کم کرنا چاہتا ہے۔ برسلز میں یورپی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈیئر لاین نے یورپی پارلیمان میں اپنی تقریر میں کہا کہ تازہ اندازوں کے مطابق واضح ہو گیا ہے کہ یونین کی معیشت ان اہداف کے حصول کے چیلنج پر پورا اتر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یوں تحفظ ماحول سے متعلق اہداف قطعی غیر جانبداری سے اور 2050 تک حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ اب تک یورپی یونین کا ہدف اس بلاک کی سطح پر گرین ہائوس گیسز کے اخراج میں 40 فیصد تک کی کمی تھا۔ انہوں نے کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے یورپی سطح پر یکجہتی اور مضبوط نظام صحت کی وکالت بھی کی۔ یہ ان کا پہلا سٹیٹ آف دا یونین خطاب تھا۔ ان کے بقول یورپی باشندے کورونا وائرس وباکے بحران کے دور میں اب بھی شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More