The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

یمن کی آئینی حکومت اور حوثی باغیوں میں قیدیوں کے تبادلے کے لیے مذاکرات … حکومت حوثی باغیوں کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لیے ڈیل پر تیار ہے،وزارت انسانی حقوق کا بیان

8

حکومت حوثی باغیوں کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لیے ڈیل پر تیار ہے،وزارت انسانی حقوق کا بیان

جمعرات ستمبر
12:12

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) یمن کی آئینی حکومت نے کہا ہے کہ اس کا ایک وفد سویڈن معاہدے کے تحت حوثی باغیوں سے قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت کے لیے جلد جنیوا روانہ ہو گا۔عرب ٹی وی کے مطابق یمنی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ جنیوا میں اقوام متحدہ کی زیرنگرانی ہونے والے مذاکرات میں شرکت کے لیے حکومت کا ایک اعلی سطحی وفد جلد روانہ ہو گا۔

(جاری ہے)

یمن میں وزارت برائے انسانی حقوق کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کیہ جنیوا میں ہونے والے مذاکرات میں حوثیوں کے ہاں قیدی بنائے گئے شہریوں اور سرکاری عہدیداروں کی رہائی کا میکانزم تیار کرے گا۔یمنی سیکرٹری برائے انسانی حقوق ماجد فضائل نے کہا کہ حکومت حوثی باغیوں کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لیے ڈیل پر تیار ہے۔انہوں نے بتایا کہ قیدیوں کے تبادلے کی بات چیت میں تیسرے مرحلے پر 1420 قیدیوں کی مرحلہ وار ہائی پر بات چیت کی جائے گی۔اس سلسلے میں حکومت کا ایک وفد جنیوا روانہ ہوگا۔حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان مذاکرات یمن میں اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن اور ریڈ کراس کی معاونت سے ہوں گے،قبل ازیں اقوام متحدہ کا ایک خصوصی طیارہ صنعا سے حوثی باغیوں کیایک وفد کو لے کر جنیوا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More