The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

یمن،متحارب فریقوں کے مابین قیدیوں کا تبادلہ

11

ہفتہ اکتوبر
14:20

یمن،متحارب فریقوں کے مابین قیدیوں کا تبادلہ
اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : یمن میں اقوام متحدہ کی کوششوں سے متحارب فریقین کے مابین قیدیوں کا تبادلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ادارے کے مطابق گزشتہ روز فریقین نے اپنی حراست میں موجود ایک ہزار سے زائد قیدی رہا کیے، جو کسی ایک روز میں قیدیوں کا ریکارڈ تبادلہ ہے۔۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے اس پیش رفت کو مذاکرات کی کامیابی اور جنگ بندی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔یمن میں 2015سے جاری خانہ جنگی دنیا کے بدترین انسانی المیے کا سبب بنی ہوئی ہے۔ یمنی حکومت اور حوثی باغیوں پر جنگ ختم کرنے کا دباؤ ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More