The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ی*سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے کواپریٹو سوسائیٹیز ترمیمی بل 2020 کی منظوری دیدی … ظ*کمیٹی اجلاس میں موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کے واقعے کی شدیدمذمت کی گئی یہ انتہائی … مزید

12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 15 ستمبر2020ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ کمیٹی کے اجلاس میں کواپریٹو سوسائیٹیز ترمیمی بل 2020 کو زیر غور لایا گیا۔کمیٹی نے تفصیلی جائزہ لینے کے بعد بل کی منظوری دے دی تاہم سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے اپنا اختلافی نوٹ پیش کیا۔ سینیٹر رحمان ملک نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے ہمیں ضروری قانون سازی کرنا پڑ رہی ہے، ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ہونا ایک قومی مسئلہ ہے اور گرے لسٹ سے نکلنا انتہائی ضروری ہے۔کمیٹی کے اجلاس میں موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک امر ہے اور کمیٹی اس کی تفصیلی انکوائری کرے گی۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے اراکین نے بھی اس واقعے کی شفاف انکوائری کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اس واقعے میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کی یقینی بنانا ہوگا۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر رحمان ملک نے 21 ستمبر کو کمیٹی کا خصوصی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا اور ہدایات دی کہ آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور اور متعلقہ حکام کمیٹی کے سامنے پیش ہوں۔انہوں نے کہا کہ تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔ سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ ایسے واقعات کے فیصلے تین ماہ کے اندر ہونے چاہیں۔سینیٹر رانا مقبول نے کہا کہ انسداد دہشت گردی قانون میں سات دن کے اندر فیصلہ کرنا ہوتا ہے مگر ایسا نہیں ہو رہا۔ سینیٹر کلثوم پروین اور دیگر نے بھی اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ملزمان کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ یہ سنگین جرم ہے اور اس کی سزا بھی سنگین ہونی چاہیے۔انہوں نے اس موقع پر سی سی پی اولاہور کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا اور کہا کہ ایک سرکاری اہلکار کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ اس طرح کا بیان دے۔ سینیٹر رحمان ملک نے یہ بھی ہدایات دیں کہ وہ پولیس افسران جو کنسٹرکشن مافیہ، قبضہ مافیا اور ڈرگ مافیا کی سرپرستی کر رہے ہیں ان کو بے نقاب کیا جائے گا اور کمیٹی ان کے خلاف متعلقہ اداروں کو کارروائی کیلئے جلد ہدایات دے گی۔کمیٹی کے آج کے اجلاس میں سینیٹر ز فارق ایچ نائیک، رانا مقبول احمد، سردار شفیق ترین، اعظم سواتی اور کلثوم پروین کے علاوہ وزارت داخلہ اور متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More