The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ہنگامہ آرائی کیس ، رانا ثنائ اللہ، کیپٹن( ر) محمد صفدر سمیت 27 لیگی کارکنوں کی عبوری ضمانتوں میں 20 اکتوبر تک توسیع

14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نیب دفتر لاہور کے باہر ہنگامہ آرائی و تھوڑ پھوڑ کے مقدمہ میں نامزد مسلم لیگ( ن) پنجاب کے صدر و سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنائ اللہ ایم این اے اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر، مرزا جاوید ایم پی اے، سیف الملوک کھوکھر سمیت 27 لیگی کارکنوں کی عبوری ضمانتوں میں 20 اکتوبر تک توسیع کر دی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمہ کی تفتیشی رپورٹ و دیگر ریکارڈ طلب کر لیا۔انسداد دہشگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی۔ہفتہ کے روز رانا ثنائ اللہ، کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کرائی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت ملزمان کے وکیل فرہاد علی شاہ نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کے خلاف درج مقدمہ میں 23 روز بعد انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 شامل کی گئی، ملزمان کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پولیس جان بوجھ کر درج مقدمہ کا چالان پیش نہیں کر رہی۔

عدالت نے فریقین کے وکلائ کو آئندہ سماعت پر تفصیلی بحث کرنے کا حکم دے دیا۔پولیس تھانہ چوہنگ میں نیب کی درخواست پر رانا ثنائ اللہ اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر سمیت دیگر لیگی کارکنوں کے خلاف نیب لاہور میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پیشی کے موقع پر نیب دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی اور تھوڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، رانا ثنائ اللہ ، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر و دیگر لیگی کارکنوں کی پیشی کے موقع پر انسداد دہشت گردی عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More