The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ہم نے ہمیشہ بلوچستان کی ترقی خوشحالی اور امن کی سیاست کی ہے اور اس مقصد کے لئے جدو جہد کی ہے،شیخ جعفر خان مندوخیل

8

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے صدر اور سابق صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ بلوچستان کی ترقی خوشحالی اور امن کی سیاست کی ہے اور اس مقصد کے لئے جدو جہد کی ہے۔میں نہ تو سی پیک کے خلاف ہوں اور نہ ہی ڈی ایچ اے کا مخالف ہوں میرے خلاف اس طرح کا تاثر پیدا کرنے کے لئے سوشل میڈیا پر مہم کی میں بھرپور مذمت کرتاہوں۔ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ ان کی سیاست ہمیشہ اصولوں اور شفافیت کی بنیاد پر رہی ہے۔ ڈی ایچ اے کے حوالے سے جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ میرا موقف یہ رہا ہے کہ جو اصول و قواعد اور سہولیات ڈی ایچ اے کی جانب سے لاہور اور دیگر شہروں میں رہا ہے وہی سب کچھ کا حقدار کوئٹہ بھی ہے اور کوئٹہ میں اتنی وسیع و عریض زمین بغیر پیمنٹ کے اچھی بات نہیں ہے جو زمین کے مالکان ہیں انہیں زمین کا معاوضہ ملنا چائیے جو انکا بنیادی حق ہے۔

(جاری ہے)

جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ ڈی ایچ اے کے حوالے سے انہوں نے کبھی مخالفت نہیں کی ہے جبکہ سی پیک کے حوالے جو موقف ہمارے دور حکومت میں تھا وہ آج بھی ہے کہ سی پیک بلوچستان کا ہے اور اس پر پہلا حق اس صوبے کے عوام کاہے سی پیک سے بلوچستان کو آگے بڑھانے معاشی و اقتصادی خوشحالی لانے اور ترقی کی نئی راہیں کھولنے چائیے۔ میرا آج بھی موقف یہی ہے کہ سی پیک میں مغربی روٹ کو اکنامک زون بھی قرار دیں یہاں پر کام شروع ہونا چائیے۔ اور مغربی روٹ کو نظر انداز نہیں کرنا چائیے۔ جعفر مندوخیل نے کہا کہ سوشل میڈیا پر نام نہاد چینل کے ذریعے ان پر الزامات کا حقیقت سے کوئی بھی تعلق نہیں ہے۔ہمارا دامن کل بھی صاف تھا آج بھی صاف ہے اور آنے والے کل بھی صاف ر ہے گا۔اس بات کا علم سب کوہے جعفر مندوخیل نے کہا کہ زمینوں کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ حکومتی نااہلی کی وجہ سے ہواہے اور اس کا ذمہ دار بھی حکومت ہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More