The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ہم اپنے کسی ملک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو شنگھائی تعاون تنظیم پر اثر انداز نہیں ہونے دیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ

15

منگل ستمبر
23:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا ہے کہ ہم اپنے کسی ملک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو شنگھائی تعاون تنظیم پر اثر انداز نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو بھارتی وزارت خارجہ امور کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان، شنگھائی تعاون تنظیم کو علاقائی تعاون کے لئے اہم پلیٹ فارم سمجھتے ہوئے اس کے ساتھ وابستہ ہے ترجمان نے کہا کہ ہم شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر کے تحت تعمیری اور مثبت کردار ادا کر رہے ہیں ۔

ہم اپنے کسی ملک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو شنگھائی تعاون تنظیم پر اثر انداز نہیں ہونے دیں گے ترجمان نے کہا کہ آج شنگھائی تعاون تنظیم کے این ایس ایز کے اجلاس میں بھارت نے پاکستان کے نقشے پر اعتراض کرکے ماحول خراب کرنے کی کوشش کی ترجمان نے کہا کہ نقشہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ہم اس معاملے میں بھارت کے بے بنیاد الزامات مسترد کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More