The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ہمارے سرکاری میڈیکل اسٹور میں تمام ادویہ دستیاب ہیں جنہیں کنسلٹنٹ کے تجویز کرنے پر ہی مریضوں کو فراہم کی جاتی ہیں ، ایم ایس لیاقت یونیورسٹی ہسپتال

18

جمعرات ستمبر
23:37

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) میڈ یکل سپر نٹنڈ نٹ لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد /جا مشوروڈاکٹر سید زوار حسین شاہ کاظمی نے کہا ہے کہ لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد /جا مشورو میں ہمارے سرکاری میڈیکل اسٹور میں تمام ادویہ دستیاب ہیں جنہیں کنسلٹنٹ کے تجویز کرنے پر ہی مریضوں کو فراہم کی جاتی ہیں اور یہ کہنا غلط ہے کہ ہم لیبارٹری ٹیسٹ کا انتظار کرکے ادویہ فراہم کرتے ہیں، ایک بیان میں ایم ایس زوار حسین نے کہاکہ اینٹی بایوٹک میڈیسن بھی ہمارے سرکاری اسٹور میں دستیاب ہیں اور اگر کوئی مریض ایسا ہے کہ جس کی میڈیسن بہت زیادہ مہنگی ہو اور ہمارے ہسپتال کے کنسلٹنٹ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ میڈیسن دی جائے جو ہسپتال میں نہیں ہے وہ بھی ہم مریض کو باہر سے پرچیز کرکے دیتے ہیں بلا شبہ وہ ادویہ کتنی ہی مہنگی کیوں نہ ہو ،لیکن اس کی تصدیق کیلئے وارڈ کے پروفیسر ز،کنسلٹنٹ کا تجویز کرنا ضروری ہے اور یہ پالیسی اس لئے رکھی گئی ہے کہ ادویہ مس یوز نہ ہوں، انہوں نے کہا کہ ہماری پہلی تر جیح ہسپتال میں زیر علاج ہر مر یض کو تمام ادویہ کے ساتھ معیا ری خو راک کی فر اہمی اور ہسپتا ل کی صفا ئی ستھر ائی کو یقینی بنا نا ہے، تمام مر یض خو اہ وہ ہسپتا ل کے وارڈ وں میں زیر علاج ہوں یا او پی ڈ ی میں آنے والے تمام مر یضو ں کو ادویہ اورسر نج کے ساتھ انجکشن فراہم کیئے جا رہے ہیں، انہوں نے بتا یاکہ شعبہ امراض اطفال میں بچوں کے درجنوں انکیو بیٹرکام کر رہے ہیں تاہم مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ کے پیش نظر ہم نے مزید انکیو بیٹر کیلئے حکومت سندھ سے سفارش کی تھی جس کے بعدحکومت سندھ نے ہماری سفارش پر نظر ثانی کی اور ہمیں مزید 20انکیو بیٹر دیئے ہیں جبکہ مریضو ں کو انجکشن ،اددیہ اور دیگر علاج ومعالجہ کی سہولتیں محکمہ صحت کے سیپرا رول کے مطا بق تیار کردہ دے ر ہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More