The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ہماری امن کی خواہش خطے کے لوگوں کی معاشی خوشحالی کے لئے ہے … پیرس میں پاکستانی سفارت خانے کے ناظم الامور اعجاز عزیز قاضی کا یوم دفاع کے حوالہ سے تقریب سے خطاب

6

پیرس میں پاکستانی سفارت خانے کے ناظم الامور اعجاز عزیز قاضی کا یوم دفاع کے حوالہ سے تقریب سے خطاب

بدھ ستمبر
16:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) پیرس میں پاکستانی سفارت خانے کے ناظم الامور اعجاز عزیز قاضی نے کہا ہے کہ یوم دفاع بہادر مسلح افواج پاکستان کی جرات ، پختہ عزم اور قربانی کے بے مثال جذبے کی علامت ہے، پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان امن کے لئے کھڑا ہے لیکن اسے کمزوری نہ سمجھا جائے۔ وہ فرانس میں پاکستانی سفارتخانے میں یوم دفاع و یوم شہدا کے حوالے سے منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ یوم دفاع پاکستان کی اہمیت اور پاکستانی عوام اور مسلح افواج کی ملک کی حفاظت کے لئے دی گئی قربانیوں پر روشنی ڈالی۔ تقریب میں پاکستان کے نئے جاری کردہ نقشے سمیت پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کو اجاگر کرنے کے لئے تصاویر آویزاں کی گئیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہمانوں نے شہدا کے اعزاز پھولوں کی چادر چڑھائی اور دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔

اعجاز عزیز قاضی نے کہا کہ پاکستان امن کے لئے کھڑا ہے لیکن اسے کمزوری نہ سمجھا جائے۔ دنیا جانتی ہے کہ ہماری امن کی خواہش خطے کے لوگوں کی معاشی خوشحالی کے لئے ہے۔ انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام پر بھارتی بربریت سے متعلق شرکا کوآگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا۔تقریب میں فرانس کی قومی اسمبلی میں صدر فرانس پاکستان دوستی گروپ سمیت فرانسیسی مسلح افواج کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More