The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ہر پاکستانی کو شجرکاری مہم میں بھر پور حصہ لینا چاہیے، بیگم پروین سرور

13

منگل ستمبر
16:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) گرلز گائیڈزایسوسی ایشن پنجاب کی صدر وگور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور کی قیادت میں شجرکاری مہم بارے آگاہی کیلئے واک کیا انعقاد کیا گیا،جس میں ڈپٹی نیشنل کمشنر گر لز گائیڈز لاہور تزین فضل، خزانچی پنجاب ڈاکڑ طاہرہ، چیئرپرسن گرلز گائیڈز کالجز ندیمہ ظفر، چیئرپرسن کالجز نگہت ارشد اور کوآرڈینیٹر گرلز گائیڈزایسوسی ایشن سلمی سجاد سمیت دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کے مطابق گر لز گائیڈ زایسوی ایشن پنجاب کی صدر بیگم پروین سرور نے گرلز گائیڈزایسوسی ایشن پنجاب کے صوبائی سیکرٹر یٹ کا دور ہ کیا جہاں انکو گر لز گائیڈ ایسوسی ایشن لاہور کی جانب سے کیے جانیوالے اقدامات کے بارے میں بر یفنگ دی گئی۔بیگم پروین سرور نے گر لز گائیڈز کے صوبائی سیکرٹر یٹ میں میں پودے بھی لگائے ۔اس موقع پرگفتگو کے دوران بیگم پروین سرور نے کہا کہ گرلز گائیڈ زکو لاہور سمیت پورے پنجاب میں متحر ک کر رہے ہیں ہر پاکستانی کو شجرکاری مہم میں بھر پور حصہ لینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ کورونا بحران کے دوران بھی گر لز گائیڈزمتحر ک رہیں اور غر یبوں کا ساتھ دیا ہے ہم بہت جلد گر لز گائیڈ ز کا کنونشن بھی بلا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More