The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ہر صورت مزدروں کے حقوق کا دفاع کرینگے ،فدا حسین شاہوانی … مزردروں کے مسائل حل کر کے دم لیں گے، انسپکٹرآف فیکٹریزقلات و مکران ڈویژن

12

مزردروں کے مسائل حل کر کے دم لیں گے، انسپکٹرآف فیکٹریزقلات و مکران ڈویژن

پیر ستمبر
21:40

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) ہر صورت مزدروں کے حقوق کا دفاع کرینگے مزردروں کے مسائل حل کر کے دم لیں گے ان خیالات کا اظہار انسپکٹرآف فیکٹریزقلات و مکران ڈویژن فدا حسین شاہوانی نے بروز پیرکو ان کے دفتر میں ملاقات کے دوران خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا اُنہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی فیکٹری کے وزکرز کو کوئی بھی مسائل درپیش ہیں تو وہ ہمارے آفس آئے ہمیں اپنے مسائل سے آگاہ کریں ہم اپنی طرف سے مسائل کو بھرپور طریقے سے حل کرنے کی کوشش کریں گے اور حب انڈسٹریز میں مزدورں کے مسائل اُجرت ہیلتھ اینڈ سیفٹی پر توجہ دی دیں گے انہوں نے مزید کہا ہے کہ غریب مزدور ہمارے بھائی ہیں اور ہم کو سرکاری نے ان کی خدمت کرنے کیلئے ہی سیٹ پر بیٹھایا ہے اگر ہم ان کے مسائل حل نہیں کریں گے تو کون کریں گا انہوں نے کہا کہ میں مزدورں کا دکھ پریشانی اچھی طرح سمجھا ہوں اور اپنی طرف سے ان تمام تر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرونگا انہو ں نے کہا کہ میں نے جیسے ہی چارج سنبھالا ہے تو مسائل ہی مسائل ہے میں مزدروں کو یقین دلاتا ہوں کہ جب تک میری حب میں پوسٹنگ رہے گی میں مزدروں کے مسائل کو فوری حل کرتا رہوں گااس موقع پرڈائریکیویٹ آف لیبر ڈپارٹمنٹ کے سینئرآفسر محمد قاسم لودہی بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More