The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ہر آنے والے دنوں میں نواز شریف اپنے وطن دشمن بیانات سے غداری کے مرتکب ہو رہے ہیں،غلام سرور خان … مضبوط محفوظ اور خوشحال پاکستان ہماری منزل ہے، ملک کی بقا اور سالمیت کے … مزید

16

ٹیکسلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) وفاقی وزیر برائے ہو ابازی غلام سرور خان نے کہاہے کہ ہر آنے والے دنوں میں نواز شریف اپنے وطن دشمن بیانات سے غداری کے مرتکب ہو رہے ہیں،مضبوط محفوظ اور خوشحال پاکستان ہماری منزل ہے، ملک کی بقا اور سالمیت کے لئے اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے، ملک ہے تو ہم ہیں ، اداروں کو مضبوط بنائینگے ،مہنگائی پر قابو پانے کے جامع حکمت عملی طے کر رہے ہیں، آنے والا وقت پہلے سے بہتر ہو جائیگا ۔وفاقی وزیر برائے ہو ابازی غلام سرور خان نے ملک آباد وارڈ نمبر 9 ٹیکسلا میں جلسہ عام سے خطاب اور علاقے کے لئے گیس کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ایم این اے منصور حیات خان اور ایم پی اے عمار مسعود موجود تھے۔

(جاری ہے)

غلام سرور خان نے کہاکہ کروڑوں روپے کی کثیر رقم سے یہ منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں۔غلام سرور خان نے کہاکہ سیاست عبادت سمجھ کر رہا ہوں،سیاست کا مقصدخدمت کرنے کا نام ہے۔

غلام سرور خان نے کہاکہ ہماری نیت صاف ہے،خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار ہو کر اس علاقے کی تعمیرو ترقی جاری رکھیں گے۔غلام سرور نے کہاکہ یقین دلاتا ہوں آپ کے باقی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے،آپ کیاعتماد پر پورا اترنے کوشش کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مضبوط محفوظ اور خوشحال پاکستان ہماری منزل ہے،اس ملک کی بقا اور سالمیت کے لئے اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے۔انہوںنے کہاکہ یہ ملک ہے تو ہم ہیں اس کے اداروں کو مضبوط بنانا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ پور ی دنیا دیکھ لیں اس ملک جیسی نعمتیں پوری دنیا میں نہیں ملتیں۔انہوںنے کہاکہ ملک کے اندر کالی بھیڑوں کو پہچانیں اور ان ملک دشمن عناصر کو ناکام بنانے میں اتفاق و اتحاد سے کام لیں،یہ سوچنے کی بات ہے کہ مسلم بستیاں سکڑ رہی ہیں انہوںنے کہاکہ ملک ترقی کی طرف گامزن ہے۔ مہنگائی پر قابو پانے کے جامع حکمت عملی طے کر رہے ہیں،انشا للّٰہ آنے والا وقت پہلے سے بہتر ہوتا جائے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے انہوںنے کہاکہ ہر آنے والے دنوں میں نواز شریف اپنے وطن دشمن بیانات سے غداری کے مرتکب ہو رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ یہ ان کی قسمت اچھی ہے کہ ابھی تک ادارے ان کے خلاف کو ئی ایکشن نہیں کررہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More