The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ہارا ہوا شخص مفرور ہو کر لندن بیٹھا ہے، ڈاکٹر شہباز گِل کا مریم نواز کو جواب … سرٹیفائیڈ نااہل والد کی نااہل اولادیں جھوٹے انقلاب کے نام پر عوام کو مزید گمراہ نہیں کر … مزید

16

سرٹیفائیڈ نااہل والد کی نااہل اولادیں جھوٹے انقلاب کے نام پر عوام کو مزید گمراہ نہیں کر سکتی، بیان

اتوار اکتوبر
13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہارا ہوا شخص مفرور ہو کر لندن بیٹھا ہے۔ انہ;ںنے کہاکہ میاں صاحب ملکی دفاعی اداروں سے مخاطب تھے، آپ کی بات درست ہے چوروں کا واسطہ جیلوں سے ہی ہوتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کی ایما پر میاں مفرور نے ملک کے ساتھ دھوکا کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ چور چوری سے جائے ہیرا پھیری سے نہیں اور میاں مفرور اس وقت ہیراپھری فرما رہے ہیں،نواز شریف کی آرمی کیخلاف زبان درازی کوئی نئی بات نہیں۔ڈاکٹر شہباز گِل نے کہاکہ مس کیلبری اس وقت قوم کو دھوکہ دینے میں مصروف ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سرٹیفائیڈ نااہل والد کی نااہل اولادیں جھوٹے انقلاب کے نام پر عوام کو مزید گمراہ نہیں کر سکتی۔ڈاکٹر شہباز گِل نے کہاکہ مریم صفدر جتنی مرضی کوشش کرلیں ایک چور کو انقلابی کا خول نہیں چڑھا پائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More