The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ہائی کورٹ نے ایوان فیلڈ ریفرنس میں بھی نواز شریف نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے … ایوان فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کی 22 ستمبر تک تعمیل کرائی … مزید

8

ایوان فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کی 22 ستمبر تک تعمیل کرائی جائے،عدالت کا تحریری حکم

بدھ ستمبر
22:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایوان فیلڈ ریفرنس میں بھی نواز شریف نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں الگ الگ حکم نامہ جاری کر دیا، عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی درخواست پرتحریری فیصلہ جاری کردیا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے 5 صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی تعمیل کا حکم دیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ کے بعد ایوان فیلڈ ریفرنس میں بھی نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ ایوان فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کی 22 ستمبر تک تعمیل کرائی جائے، ایون فیلڈ ریفرنس میں وارنٹ صرف اپیلوں پر حاضری یقینی بنانے کے لئے جاری کئے گئے۔

(جاری ہے)

عدالت نے حکم نامے میں کہا کہ وفاقی حکومت پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے ذریعے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرائے جبکہ سزا معطلی کی شرائط کے تحت اپیلوں کی پیروی کے لئے نوازشریف کو موجود ہونا چائیے تھا۔واضح رہے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کے پہلے ہی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More