The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ہائی کورٹ راولپنڈی کے ڈویژن بنچ نے مفادعامہ کے کیس میں وفاق کی اپیل مسترد کردی

12

پیر ستمبر
17:38

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) ہائی کورٹ راولپنڈی کے ڈویژن بنچ نے مفادعامہ کے کیس میں وفاق کی اپیل مسترد کرتے ہوئے سرکاری ارا ضی کو تعلیمی اداروں کھیل کے میدان اور ہسپتال کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ،وفاق کی جانب سے 22جنوری 2018 کو سنگل بنچ کی جانب سے سنائے گئے فیصلہ کے خلاف اپیل دائر کی گئی تھی ۔وفاق کی اپیل کی سما عت جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس شاہد جمیل خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کی۔ ڈویژن بینچ کی درخواست گزار انوار ڈار ایڈووکیٹ کو ہدایت کی گئی کہ فیصلے کی کاپی وریکارڈ باضابطہ نوٹیفکیشن کے لئے صدر مملکت کو بھجوایاجائے ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے انعام الرحیم ایڈوکیٹ کے وفاق کی اپیل پر جوابی دلائل دیئے ،علاقہ مکینوں کی جانب سے 16اپریل 2009 میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو درخواست بھجوائی تھی، غازی آباد کینٹ کے مکینوں نے یہاں سرکاری سکول ،ہسپتال اور کھیل کے میدان کی عدم دستیابی کی نشاندہی کی تھی ،ڈھوک سیداں میں 108کنال 09مرلہ جگہ موجود ہے جو مختلف سرکاری اداروں کو الاٹ کی جارہی ہے، ہائی کورٹ نے اراضی فروخت نہ کرنے اور عوامی.مفاد عامہ کیلئے مختص کرنے کے احکامات دیئے تھے، درخواست گزار سماجی تنظیم شفاف سوسائٹی راولپنڈی کینٹ کے صدر محمد انوار ڈار کا فیصلے پر اظہار تشکر کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More