The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

’’ ہائی ویلیو کراپس‘‘ کی پیداوار میں اضافہ کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں،وزیر زراعت پنجاب

6

بدھ ستمبر
20:05

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) وزیر زراعت پنجاب حسین جہانیاں گردیزی نے ہدایت کی ہے کہ پنجاب میں-’’ ہائی ویلیو کراپس‘‘ کی پیداوار اور ایکسپورٹ میں اضافے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں، وہ وزیر زراعت کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد لاہور میں محکمہ زراعت پنجاب کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ، اجلاس میں واصف خورشید سیکرٹری زراعت پنجاب، وقار حسین اسپیشل سیکرٹری زرعی مارکیٹنگ، ڈائریکٹر جنرل زراعت (ریسرچ)، ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع /پیسٹ وارننگ)،ڈائریکٹر جنرل زراعت (اصلاح آبپاشی )،ڈائریکٹر جنرل زراعت (فیلڈ )،ڈائریکٹر زرعی اطلاعات پنجاب، ڈائریکٹر کراپ رپورٹنگ اور دیگر سینئر افسران موجود تھے،اجلاس میں سیکرٹری زراعت پنجاب واصف خورشید نے وزیر زراعت پنجاب کوترقیاتی منصوبوں کی پراگریس ، سبسڈی کی فراہمی ، جعلی زرعی ادویات و کھادوں کیخلاف مہم اور مشینی زراعت کے فروغ کیلئے اقدامات کے متعلق بریف کیا،انہوں نے بتایا کہ سال 2020-21ئمیں ٍ7ارب 75کروڑ روپے کی لاگت سی5نئے اور 39جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے اہم فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ممکن ہو گا، اسی طرح بارانی علاقوں میں زیتون اور انگور کے زیر کاشت رقبے میں اضافہ سے کاشتکاروں کا معیار زندگی بہتر ہو گا،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت300ارب روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بھی عمل درآمد جاری ہے جس سے گندم کی پیداوار میں 7من فی ایکڑ، دھان کی باسمتی اور موٹی اقسام کی پیداوار میں بالترتیب 10من اور 20من فی ایکڑ کے اضافہ کے علاوہ گنے کی پیداوار میں 200من فی ایکڑ کا اضافہ ہو گا ، سیکرٹری زراعت نے مزید کہا کہ کراپ انشورنس سکیم کے ذریعے ناگہانی آفات کی صورت میں 98کروڑ روپے کی رقم سے 5لاکھ 39ہزار سے زائدکاشتکاروں کے نقصان کاازالہ کیا گیا ہے جبکہ گذشتہ دو سالوں میں ای کریڈٹ سکیم کے تحت رجسٹرڈ کاشتکاروں کو بلا سود زرعی قرضہ کی فراہمی کیلئے 25ارب روپے کی رقم تقسیم کی جاچکی ہے، وزیر زراعت پنجاب نے دستیاب پانی کے باکفایت اور بہتر استعمال کی ضرورت پر زور دیا اور ’’مارکیٹنگ کوآپریٹوز ‘‘کی طرز پر اہداف کے حصول میں پیش رفت پر زور دیا، وزیر زراعت نے وزیر اعظم کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت جاری منصوبوں پر عمل درآمد تیز کرنے اور اہداف کی تکمیل کی ہدایت کی تاکہ کاشتکاروں کی پیداوار ی لاگت میں کمی اور آمدن میں اضافہ یقینی بنایا جاسکے ،انہوں نے زمین کی زرخیزی میں کمی ،موسمیاتی تبدیلیوں ،معیاری بیج کی تیاری اورکپاس و دالوں کی پیداوار میں کمی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے پلان پیش کرنے کی ہدایت بھی کی ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More