The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ہائیکورٹ کاپولیس کوسات روزمیں درست لسٹیں پیش کرنے کا حکم

10

بدھ ستمبر
21:27

پشاور۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) پشاورہائیکورٹ نے چارسدہ پولیس کی جانب سے غلط لسٹیں فراہم کرنے پربرہمی کااظہارکرتے ہوئے سات روزمیں درست فراہم کرنے کی ہدایت کردی،گزشتہ روزچیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس ناصر محفوظ پرمشتمل دورکنی بنچ نے پولیس میں بھرتیوں کے حوالے سے کیس کی سماعت کی،اس موقع پرمحکمہ پولیس کی جانب سے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر چارسدہ عدالت میں پیش ہوئے ،درخوست گزارکے وکیل نے عدالت عالیہ کوبتایاکہ محکمہ پولیس کی جانب سے کئی بار غلط لسٹیں فراہم کی گئی ہیں،پولیس کا محکمہ بھرتی میں لت و لعل سے کام لے رہا ہے،عدالت عالیہ نے پولیس افسران کی جانب سے غلط لسٹیں فراہم کرنے پر برہمی کا اظہار کیااورپولیس کو سات دن میں فوت شدہ اور میڈیکل گراونڈز پر ریٹائرڈ اہلکاروں کی لسٹیں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More