The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ہائیکورٹ نے لاپتہ شہری عبدالقدوس کی بازیابی کیلئے دائر درخواست شہری کی بازیابی پر نمٹادی … عدالت نے خود جا کر کسی کو بازیاب نہیں کرانا ،ریاستی اداروں کو حکم دینا ہے، … مزید

5

عدالت نے خود جا کر کسی کو بازیاب نہیں کرانا ،ریاستی اداروں کو حکم دینا ہے، جسٹس محسن اختر کیانی

پیر ستمبر
14:51

ہائیکورٹ نے لاپتہ شہری عبدالقدوس کی بازیابی کیلئے دائر درخواست شہری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) ہائیکورٹ نے لاپتہ شہری عبدالقدوس کی بازیابی کیلئے دائر درخواست شہری کی بازیابی پر نمٹادی جبکہ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ایس پی انوسٹی گیشن نے بتایا کہ پچاس کیسز اسلام آباد سے مسنگ پرسنز کے ہیں،اس عدالت نے خود جا کر کسی کو بازیاب نہیں کرانا بلکہ ریاستی اداروں کو حکم دینا ہے۔ پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتہ شہری عبدالقدوس کی بازیابی سے متعلق کیس پر سماعت کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ لاپتہ عبدالقدوس بحفاظت واپس پہنچ چکا ہے،وزیر داخلہ صاحب علیل ہیں اس لئے عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔ جسٹس محسن اختر کیانی بولے کہ ایس پی انوسٹی گیشن نے بتایا کہ پچاس کیسز اسلام آباد سے مسنگ پرسنز کے ہیں،اگر وفاقی دارالحکومت میں پچاس مسنگ پرسنز ہیں تو ریاست کی رٹ کہاں ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاہک اسلام آباد میں اگر پچاس سے زائد مسنگ پرسنز ہیں تو یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے۔ سیکرٹری داخلہ نے موقف اپنایا کہ چیف جسٹس اطہر من اللہ اور اس عدالت کی ہدایت پر معاملہ وزیراعظم اور کابینہ کے سامنے رکھا گیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی بولے کہ یہ معاملہ وزیراعظم اور کابینہ تک پہنچانا ہی ہمارا مقصد تھا،اس عدالت نے خود جا کر کسی کو بازیاب نہیں کرانا بلکہ ریاستی اداروں کو حکم دینا ہے،یہ کیس تو ابھی حل ہو گیا ابھی ہمارے پاس مزید پچاس کیسز موجود ہیں۔ عدالت نے لاپتہ عبدالقدوس کی بازیابی پر درخواست نمٹا دی

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More