The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ہائیکورٹ نے سوئی گیس کے مئی 2015 سے قبل کے جی آئی ڈی سی واجبات کی وصولی تاحکم ثانی روکدی

15

بدھ ستمبر
22:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے سوئی گیس کے مئی 2015 سے قبل کے جی آئی ڈی سی واجبات کی وصولی تاحکم ثانی روک دی۔لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے روپالی ٹیکسٹائل مل کی درخواست پر حکم امتناعی جاری کر دیا۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ مئی 2015 سے قبل کے جی آئی ڈی سی کے واجبات کی وصولی سیکشن 8 کی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

اعلیٰ سطحی اختیاری کمیٹی نے بھی تاحال عدالت عالیہ کے حکم پر عملدرآمد نہیں کیا۔درخواست گزار کے وکیل نے مزید دلائل دیتے ہوئے استدعا کی کہ مئی 2015 سے قبل کے جی آئی ڈی سی واجبات کی وصولی کا اقدام کالعدم اور کیس کے حتمی فیصلے تک 2015 سے قبل کے جی آئی ڈی سی کے واجبات کی وصولی روکی جائے۔سوئی نادرن گیس پائپ لائن کے وکیل کی جانب سے جواب کے لیے مہلت کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کے لئے مزید مہلت دی جائے۔ جس پر عدالت نے وفاقی حکومت اور سوئی نادرن گیس پائپ لائن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More