The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ہائیکورٹ نے ایف بی آر کیمریم نواز کو بھجوائے گئے انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کے نوٹسز پر عملدرآمد روکدیا

15

بدھ ستمبر
22:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مریم نواز کو بھجوائے گئے انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کے نوٹسز پر عملدرآمد روکتے ہوئے ایف بی آر کوآئندہ سماعت پر جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔لاہور ہائیکورٹ کے مسٹرجسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے مریم نواز کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے موقف اختیار کیا کہ ایف بی آر کی جانب سے 6 لاکھ 57 ہزار کے انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کے نوٹسز بھجوائے گئے ہیں۔قانون کے مطابق سارے ٹیکسز ادا کر رہی ہوں اس کے باوجود ایف بی آر نے ریکوری کے نوٹسز بھجوا دئیے ہیں۔ استدعا ہے کہ عدالت ایف بی آر کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹسز بھی کالعدم قرار دے۔
عدالت نے درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے ایف بی ار کو مریم نواز کے بھجوائے گئے نوٹسز پر عملدرآمد روک دیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More