The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ہائیکورٹ راولپنڈی بنج کے جسٹس شاہد جمیل خان نے محکمہ تعلیم کو اساتذہ کے تحفظات دور کرنے کے احکامات جاری کردئیے

3

بدھ ستمبر
21:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) ہائیکورٹ راولپنڈی بنج کے جسٹس شاہد جمیل خان نے محکمہ تعلیم کو اساتذہ کے تحفظات دور کرنے کے احکامات جاری کردئیے،پنجاب ٹیچرز یونین نے ریشنلائزیشن پالیسی کو چیلنج کرتے ہوئے رٹ دائر کی تھی، رٹ میں موقف اختیار کیاگیاکہ اساتذہ کے تبادلے کر کے گھروں سے کئی کئی سو کلومیٹر دور بھجوایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہاگیاکہ خواتین اساتذہ کوبھی دور درازعلاقوں میں بھیجاگیا،سماعت کے موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن پنجا ب ، ڈائریکٹرمحکمہ تعلیم کے افسران پی ٹی یو رہنما بھی عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت نے متعلقہ حکام کو حکم دیاکہ سب ٹیچرز کے تحفظات دور کئے جائیں ۔ عدالت نے کہاکہ ۔ فاصلے کا تعین جو ویب سائٹ(گوگل)سے لیا گیا وہ غلط ہے ،ایس آئی ایس میں درستگی کی جائے، زمینی حقائق پر مبنی فاصلے دیکھے جائیں۔ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ ایڈیشنل سیکرٹری سکولز عملدرآمد کی تحریری رپورٹ عدالت میں جمع کروائیں ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More