The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ھ*کوئٹہ،شاہینہ شاہین کے قاتل کی عدم گرفتاری حکومت کی غفلت کا نتیجہ ہے،نیشنل پارٹی … ۱قاتل کا گرفتار نہ ہونا حکومت کی جانب سے ایسے واقعات کو شہہ دینے کی مترادف سمجھا جا … مزید

5

۱قاتل کا گرفتار نہ ہونا حکومت کی جانب سے ایسے واقعات کو شہہ دینے کی مترادف سمجھا جا سکتا ہے،صوبائی ترجمان

جمعرات ستمبر
02:12

-کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 17 ستمبر2020ء) نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں سماجی ورکر و آرٹسٹ شاہینہ شاہین کے قاتل کی عدم گرفتاری کو حکومت کی غفلت قرار دیتے ہوئے اسکی شدید مذمت کی شائینہ شائین کا قتل سماج کی پسماندگی درندگی اور جہالت کی عکاسی کرتا ہے۔قاتل کا گرفتار نہ ہونا حکومت کی جانب سے ایسے واقعات کو شہہ دینے کی مترادف سمجھا جا سکتا ہے۔نیشنل پارٹی شائینہ شاہین کی خاندان کے ساتھ ہے اور انکی احتجاج کی مکمل حمایت کرتی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ انتہا پسندی و عدم برادشت کی حوصلہ شکنی کرنے کے ساتھ قانون و انصاف کے تقاضوں پورا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔اور قانون و انصاف کو نھبانے کی زمہ داری حکومت اور اس کے اداروں کی ہوتی ہے۔لیکن مجموعی طور حکومت اپنے فرائضِ سرانجام نہیں دے رہی۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ شاہینہ شاہین کا قتل شدید قابل مذمت اور گرفت ہے۔لیکن اس میں کوتاہی برتی جارہی ہے۔جو کہ افسوسناک پہلو ہے۔ایک سماجی ورکر کو اس طرع اندوہناک انداز سے قتل کیا جاتا ہے اور اس کے بعد بھی اس کا قاتل محفوظ رہتا ہے۔تو یہ سماج میں خوف کے احساس کا باعث بن سکتا ہے۔جو کہ تشویشناک ہے۔بیان میں کہا گیا کہ شاہینہ شاہین کے قاتل کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے۔نیشنل پارٹی سماجی ورکر کے خاندان کے ساتھ ہے اور انکی احتجاج کی مکمل حمایت کرتی ہی

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More