The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ھارتی گلوکار کمار سانو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا … ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد 62سالہ گلوکار نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا

17

ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد 62سالہ گلوکار نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا

اتوار اکتوبر
10:45

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) سالگرہ منانے کے لیے اہلخانہ کے پاس امریکا جانے والے بھارتی گلوکار کمار سانو نے ایس او پیز کے تحت کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا جس پر فضائی سفر کو معطل کرکے وہ گھر ہی میں قرنطینہ ہوگئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق 90ء کی دہائی میں شہرت کی بلندی کو چھونے والے پلے بیک سنگر کمارسانو میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے تاہم ان کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے اور ان میں کسی قسم کی علامت ظاہر نہیں ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد گلوکار نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔62 سالہ کمار سانو کو کورونا میں مبتلا ہونے کا پتہ اٴْس وقت چلا جب وہ اپنی سالگرہ منانے اہلیہ اور بیٹیوں کے پاس لاس اینجلس جانے کی تیاری کررہے تھے تاہم پرواز سے پہلے کورونا ٹیسٹ کی شرط کی وجہ سے علامتیں نہ ہونے کے باوجود ٹیسٹ کرایا جو حیران کن طور پر مثبت آگیا۔کمار سانو کی اہلیہ سلونی نے بتایا کہ اگر وہ تب تک ٹھیک محسوس کرتے ہیں تو وہ 8 نومبر کو امریکا آئیں گے اور اگر وہ نہ آسکے تو ہم سب ان کے ساتھ تہوار منانے ممبئی جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More