The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

گیس کی کمی کا جواز بناکر کراچی میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع

12

بدھ ستمبر
18:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) کے الیکٹرک نے گیس کی کمی کا جواز بنا کر شہر میں بد ترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک بار پھر بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اور اس بار کے الیکٹرک نے گیس کی کمی کا جواز بنایا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں جن میں لیاقت آباد، نارتھ کراچی ، لا نڈھی، ملیر، شاہ فیصل کالونی، بلدیہ ٹائون، سعید آباد، اولڈ سٹی ایریا کے علاوہ مضافاتی آبادیوں میں 12 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے شہر یو ں کو شد ید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور شہر یوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے ۔کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور درجہ حرارت 40 سینٹی گر یڈ کے قریب پہنچ رہا ہے، اور گرمی میں شہری بلبلا رہے ہیں، جب کہ کے الیکٹرک کی جانب سے منگل اور بدھ کی رات بیشترعلاقے تا ریکی میں ڈوبے رہے اور مستشی علاقوں میں بھی 4 سے 6 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

شہر یوں نے بتایاکہ ایک جانب اضافی بل اور دوسری جانب بجلی کی طو یل بندش ہے، رات کا چین اور دن کا سکون کے الیکٹرک نے چھین لیا ہے، حکومت اور عدالت سے اپیل کر تے ہے کہ کے الیکٹرک کے خلا ف کاروائی کی جائے اور اس کو حکومت کی تحویل میں لیا جائے۔

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک نے کہاکہ ایس ایس جی سی کی جانب سے گیس کی کمی کا سامنا ہے، گیس کی کمی کی وجہ سے پیداوری صلا حیت متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے چند علاقوں میں عارضی لوڈ مینجمنٹ کی جارہی ہے، کے الیکٹرک انتطا میہ لوڈشیڈنگ کا نام تبدیل کرکے اس کو لوڈ مینجمنٹ رکھ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More